پنجاب
چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن حکمت عملی کے تحت شروع کیا گیا ،کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے :آئی جی پنجاب
راجن پور : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہاہے کہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن حکمت عملی کے تحت شروع کیا گیا کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا کا کہناتھا کہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں نہ تو اسلحہ کم تھا اور نہ ہی وسائل کی کمی تھی ،آپریشن کا آغاز حکمت عملی کے تحت شروع کیا گیا تھا ،میڈیا الزام لگا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کیخلا ف آپریشن سے قبل اہلکاروں کو چھ ہفتے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی تھی ۔ مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی پہلی ترجیح ہے، شہداءکے ورثاءکی بھی ہر ممکن مدد کریں گے۔