پنجاب
آرمی چیف کا فیصلہ حکومت کیلئے واضح پیغام ہے : سراج الحق
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ آرمی چیف کا کرپشن کے الزامات پر عسکری عہدیداروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ حکومت کے لیے واضح پیغام ہے ، دیگر اداروں کو بھی اسی طرح کام کرناچاہیے ۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگومیں سراج الحق کاکہناتھاکہ کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، آرمی چیف کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے ، حکومت تاحال پانامالیکس پر کمیشن بنانے کے معاملے پر بھی کنفیوژن کا شکار ہے ، جج کو گلے سے پکڑکر کمیشن کا سربراہ نہیں بنایاجاسکتا۔