پنجاب

کرپشن پر فوجی افسران کی برطرفی بہت بڑی خبرہے: شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن میں ملوث فوجی افسران کو برطرف کرنا بہت بڑی خبر ہے ۔ 
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن الزامات پر پاک فوج کے 13 افسران کے خلاف کارروائی پر اپنے رد عمل میں نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہو اور ایسی خبر فوری طور پر میڈیا میں آ جائے حالانکہ ہوتا تو یہ رہا ہے کہ پہلے فوجی افسران پر الزام لگتا ہے پھر کیس چلتا ہے پھر کورشل مارٹ ہوجانے کے بعد جا کر خبر باہر آتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close