پنجاب
وزیراعظم کو اپنی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو جا نا چاہیے :بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو اپنی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے قوم سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں اور ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو اپنی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے قوم سے خطاب کے دوران پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط لکھنے کا اعلان کیا اور ان کا کہناتھا کہ اگر کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں کوئی الزام ثابت ہو جائے تو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر گھر چلا جاﺅں گا ۔