پنجاب

حکومت نے شفافیت، میرٹ اوراعلیٰ معیارکی پالیسی کے کلچرکوفروغ دیا ہے، شہبازشریف

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، برطانیہ کا تعلیم، صحت، اسکل ڈویلپمنٹ اوردیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے جب کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اورمعاشی طو رپرمستحکم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فلاح عامہ کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں اوربرطانیہ کا مستقبل میں بھی سماجی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close