پنجاب

بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی بات کرنے پر میاں نواز شریف نے آج تک مجھے معاف نہیں کیا: جاوید ہاشمی

لاہور: باغی سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بیرون ملک اثاثوں کا تذکرہ کرنے پر انہیں آج تک معاف نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے میاں نواز شریف سے کہا تھا کہ اگر آپ کے یا آپ کے بچوں کے ملک سے باہر اثاثے ہیں تو وہ قوم کی امانت ہیں اور انہیں وطن واپس لائیں ۔ میرے اس مشورے پر میاں نواز شریف آج تک مجھ سے ناراض ہیں اور انہوں نے مجھے معاف نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ باتیں انہوں نے مشرف دور میں جیل میں بیٹھ کر اور رہائی کے بعد بھی کیں جبکہ 2008 میں پی پی کے ساتھ بننے والی مخلوط حکومت کے دوران بھی بیان دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک اثاثوں کے معاملے پر جب میں نے مخلوط حکومت کے دوران بیان دیا تو میاں صاحب نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر میں نے اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ لکھ کر انہیں بھیج دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close