پنجاب
پاناما لیکس سے حکمرانوں کی جان نہیں چھوٹے گی ،شیخ رشید
عوامی رابطہ مہم کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت پانا ما لیکس معاملے سے جان چھڑانا چاہتی ہے تاہم اس معاملے سے حکمرانوں کی جان نہیں چھوٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے اور پانا ما لیکس معاملے کی تحقیقات جلد سے جلد شروع کی جائیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں پانچ لوگوں کا چناﺅ کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو دو کمیشن تشکیل دے دیے جائیں تاکہ تحقیقات جلد مکمل ہو سکیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر قبل از وقت انتخابات کی باتیں ہو رہی ہیں او ر حکومتی وزراءوزیر اعظم کو انتخابات کا مشورہ دے رہے ہیں ۔