پنجاب

کمیشن بن گیاہے ،عمران خان خوفزدہ ہیں،کپتان اور ان کے ساتھیوں کی داڑھیوں میں تنکے ہیں :پرویز رشید

گوجرانوالہ : وفاقی وزیرا طلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کل تک کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے اور آج جب کمیشن بن گیا ہے تو وہ بھاگ رہے ہیں ،کمیشن سے خوفزدہ ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان قانون کو نہیں مانتے ،انتخابات میں ہونے والے فیصلوں کو نہیں مانتے اور وہ پاکستان سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے ،خان صاحب چاہتے ہیں کہ پاکستان کو دنگل بنا دیا جائے جہاں فیصلے کبڈی کے ذریعے ہوں ۔پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان اپنی عاد ت کے مطابق جھوٹ بولتے ہیں ۔پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی داڑھیوں میں تنکے ہیں ،کمیشن بن گیاہے اب داڑھیوں سے تنکے باہر نکلیں گے تو دنیا دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن میں پاکستانی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے ،عمران خان بتائیں وہ لندن میں پاکستانی نژاد صادق کی نہیں غیر پاکستانی زیک کی حمایت کر رہے ہیں ۔لندن میں زیک گولڈ سمتھ کیلئے ووٹ مانگتے ہیں ،پاکستان میں ووٹ کے حق کو نہیں مانتے ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سن میں پڑھے اس شخص سے بہتر ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھنے والے ہیں ،جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ دنیا کے کسی کاغذ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے ،وزیراعظم اور ان کی پارٹی کا دامن صاف ہے ۔پرویز رشید کا کہناتھا کہ خان صاحب کے نئے وکیلوں نے شائد ٹی آر اوز پڑھے نہیں ہیں،ٹی آر اوز کی پہلی شق ہے کہ کمیشن کسی بھی ٹیکس ایکسپرٹ کا تعاون حاصل کر سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کو بھی چاہیے کہ ہماری طرح کمیشن کے ساتھ تعاون کریں ،اس کمیشن کے بعد پاکستان سے الزامات کی سیاست دفن ہو جائے گی یہی عمران خان کا خوف ہے کہ الزامات کی سیاست ختم ہو جائے گی ،عمران خان تین سال سے اپنی سازشیں آزما رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ میں یقین دلاتاہوں کل کاجلسہ ویسے ہی یادنہیں رہے گا جیسے دھرنا یاد نہیں رہا،عمران خان اب سڑکوں پرنکلیں گے تو کرسیاں بھی نہیں ہونگی وہ اکیلے ہونگے،عمران خان کے نئے وکیل کاشیخ رشیدسے مقابلہ ہے،جب خان صاحب دھرنے کا فیصلہ کرینگے تو ہم بتائیں گے کہ کیسے نمٹنا ہے ۔انہون ںے کہا کہ سپورٹس مین سپریٹ کا تقاضا ہے کہ شکست کو تسلیم کیا جائے ،کمزور کھلاڑی نتیجہ تسلیم کرنے کی بجائے ایمپائر پر الزام لگاتاہے ،کھلاڑی بڑا نہ ہو تو ہار نہیں مانتا ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتاہے ،بڑے کھلاڑی کسی بھی کھیل میں ہو ں وہ نتیجے کو تسلیم کرتے ہیں ۔ا ن کا کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے ،کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close