پنجاب
شیخ رشید عمران خان کو اکسا رہے ہیں کہ پاناما لیکس آخری چانس ہے :رانا ثنااللہ
لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف عمران خان کیلئے نفسیاتی معالج کا بندو بست کریں ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ تحقیقاتی کمیشن کے بعد احتجاج کا جواز نہیں ،شیخ رشید عمران خان کو اکسا رہے ہیں کہ پاناما لیکس آخری چانس ہے اور لگتاہے کہ عمران خان خواہشات کے گھوڑے پر سوار ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی ایسا کمیشن چاہتے ہیں جو انہیں وزارت عظمیٰ کا سگنل دیدے ۔
رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ عمران اور بلاول بھٹو زرداری محاذ آرائی کے ایجنڈے پر ہیں لیکن عزائم پورے نہیں ہو ں گے ،احتجاج کی سیاست کرنے والے دھرنا سیاست کے انجام سے سبق سیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اپنی ہی جماعت نہیں کسی اور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،احتجاج کا مقابلہ جمہوری انداز میں کیا جائے گا ،قانون کو ہاتھ میں لینے والے بچ نہیں سکیں گے ۔