پنجاب
پانامہ لیکس پر وزیراعظم نے کمیشن قائم کر دیا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
بہاولپور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس معاملے پر کمیشن قائم کر دیا ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں گندم کی فصل کی کٹائی کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس بار بھی بمپر فصل کا عطیہ دیا ہے اور یہ سب کچھ کسانوں کی محنت کا نتیجہ ہے جبکہ حکومت نے اس بار 40 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، مخالفین کے ہر جھوٹ کا جواب دیا جائے گا، وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا ہے ، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔