پنجاب حکومت 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرے گی
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت اس سال وفاقی حکومت کی اجازت سے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ بہاولپورمیں گندم کٹائی موسم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، پنجاب حکومت چارلاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپوڑٹ کرے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مطابق گندم ایکسپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے، ،ایکسپوٹرز فی میٹرک ٹن پانچ ہزار روپے گارنٹی کے طور پر بنک میں جمع کروائیں گے ۔
ایکسپوٹرز ایک ہزار کلو گندم خریدیں گے، 24 اپریل تاریخ سے حکومت نے کسانوں سے 1300 روپے فی من خریدنا شروع کرنا تھی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے باردانہ نہ ملنے پر کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں، پنجاب میں گندم کا سرکاری ریٹ 1300 روپے ہے جبکہ آڑھتی ڈیڑھ ہزار روپے سے گیارہ سو روپے فی من گندم خرید رہے ہیں۔