پنجاب

پنجاب ۔سانحہ پشاور کے بعد پھانسی کا سلسلہ جاری ، 3 قیدیوں کولٹکا دیا گیا

سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک 350 سے زائد قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے ۔

جھنگ، اٹک اور میانوالی میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈسٹرک جیل اٹک میں محمد سلطان کوپھانسی دے دی گئی، محمد سلطان نے 2007 میں پنڈی گیٹ کے گاو¿ں ڈھوک شکرا میں اپنی بیوی زلف راج کو قتل کیا تھا۔

سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی غلام جلانی کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2004 میں گھریلو تنازع پر اپنے 2سگے بھتیجوں کو قتل کیا تھا، اس کے علاوہ ڈسٹرک جیل جھنگ میں بھی سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close