پنجاب

افغان طالبان کے استاد عبداللہ گل شوکت خانم ہسپتال میں انتقال کرگئے

لاہور: افغان طالبان کے روحانی رہنما استاد عبداللہ گل ریان کینسر کے باعث شوکت خانم ہسپتال کینسر ٹرسٹ ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے ،وہ کوئٹہ میں ایک بڑا مدرسہ چلاتے رہے ہیں جہاں سے فارغ التحصیل طلبا ملا عمر کی زیر قیادت امریکہ اور نیٹو کیخلاف جہاد میں شریک رہے، اس سے پہلے بھی شوکت خانم سے اپنا علاج کراچکے ہیں جس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا تھا۔ 

مقامی اخبار کے مطابق استاد عبداللہ گل ریان نے زندگی بہت گمنامی میں گزاری تاہم وہ اس وقت خبروں کی زینت بنے جب پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر حامد میر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ انہیں افغان طالبان کی طرف سے شکریئے کا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اس کی کیا وجہ ہے ؟ عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ہسپتال کے انتظامی معاملات میں کوئی دخل نہیں اور ویسے بھی ہسپتال میں مریض کا علاج کیا جاتا ہے اس کا نظریہ دیکھا جاتا ۔ ہسپتال کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ استاد عبداللہ گل ریان تندرست ہو کر کوئٹہ واپس چلے گئے تھے اور تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے مبینہ خط اس تندرستی کے بعد ہی لکھا گیا تھا تاہم بیماری کے دوبارہ شدید ہونے پر انہیں تشویشناک حالت میں شوکت خانم ہسپتال داخل کر وایا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے ان کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس ضمن میں باضابطہ طورپر شوکت خانم انتظامیہ ، حکومت ، پی ٹی آئی یا طالبان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close