پنجاب

فیصل آباد میں تیز دھار آلے سے تین افرا د قتل

فیصل آباد : گزشتہ رات ایڈن گارڈن میں سٹرک کنارے سوئے ہوئے تین افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاون کے علاقے کینال روڈ پر واقع ایڈن گارڈن میں ہوٹل کے مالک غلام اصغر،مشتاق اور اکرم معمول کے مطابق دکانوں کے باہر فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ رات گئے نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے تینوں افراد کو قتل کر دیا۔

مقامی فیکٹری کے مزدوروں نے علی الصباح تہرے قتل کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔

حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ تاہم کوئی خاص  پیشرفت نہ ہوسکی۔

واضح رہے  مقتولین غلام اصغر ، مشتاق ، کرام کا تعلق بالترتیب فیصل آباد چک نمبر 208 ، ٹوبہ ٹیکھ سنگھ اور جڑاں والا سے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close