پنجاب

یکم مئی کے جلسے سے قبل تحریک انصاف کا آج وارم اپ ریلی نکالنے کا فیصلہ

لاہور: مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث چیئرنگ کراس پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور یکم مئی کے جلسے سے قبل پی ٹی آئی قیادت نے آج وارم اپ ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج شام کو وارم اپ ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لبرٹی چوک سے شروع ہو کر چئیرنگ کراس پر اختتام پزیر ہو گی۔ پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے جب کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی آج لاہورپہنچ کر جلسہ گاہ کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب لاہور انتظامیہ کی جانب سے چئیرنگ کراس پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کے باوجود تحریک انصاف کی انتظامیہ نے پنڈال سجانا شروع کردیا ہے، جلسہ گاہ میں کرسیاں اوردیگر سامان لگایا جا رہا ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے تحریک انصاف کو تھری لئیرسیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی جلسے کے حوالے سے اجلاس طلب رکھا ہے جس میں  اجلاس میں جہانگیرترین، نعیم الحق، مرادسعید، فیصل جاوید خان و دیگررہنماء شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم آفس کے میڈیا سیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی پرمشاورت کی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت ایڈووکیٹ بابراعوان کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close