پنجاب
وزیراعظم نےپانامالیکس کی تحقیقات کیلئےخودکوپیش کردیا
لاہور:وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان میرےخاندان سےپاناما لیکس سے متعلق تحقیقات شروع کریں۔ انھوں نے خودکوتحقیقات کے لیے پیش کردیا۔
گورنرہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ مجھ پرکسی دورمیں کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔ انھوں نے پیش کش کی کہ چیف جسٹس چاہیں توٹی اوآرزبدل سکتےہیں۔
وزیراعظم نے انکشاف کیاکہ کچھ لوگ مجھےاسلام آبادمیں نہیں دیکھناچاہتے۔یہ لوگ ترقی اورخوشحالی کےدشمن ہیں۔وزیراعظم نے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے دعوی کیاکہ 2018میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے۔