پنجاب

عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے، سعدرفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جوچبائے گاوہ دانت تڑوائے گا جب کہ  عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مہذب ممالک میں مسائل کےحل کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے لیکن عمران خان کوتوپارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کا بھی علم نہیں، بدقسمتی سےسیاست میں ہٹ دھرمی اورجھوٹ پریقین رکھنے والا شخص سیاست میں  آگیا ہے ،جس کا ذہنی توازن بھی خراب ہوگیا جب کہ ان کی بیہودہ  گفتگو کا جواب دینے کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں، ہم لوہے کے چنے ہیں جوچبائے گاوہ دانت تڑوائے گا، عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف نفرت کے بیج بوتے ہیں اوران  کی سیاست کے باعث ملک کو نقصان ہوا، وہ کیا کاروبارکرتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں عوام کوکیوں نہیں بتاتے، عمران خان روڈ شوکرکے ناچنا شروع کردیتے ہیں، پہلے توکوئی اورناچتے تھے اب ناچ ناچ کے احتجاج تحریک انصاف کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close