ملتان سے گرفتار لیاری گینگ وار کے کارندے کا 20 افراد کے قتل کا اعتراف
حال ہی میں ملتان سے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے کارندےجاوید عرف جیدا سے تفتیش مکمل کر لی
دورانِ تفتیش ملزم نے پولیس افسر سمیت 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
امن کی بحالی کے لئے کراچی میں جاری آپریشن میں تیزی آتی جارہی ہے۔آپریشن کے شروع ہوتے ہی جن دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے دوسرے شہروں کا رخ کیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی سے ایسے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیگر شہروں میں بھی چھاپے مارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندے جاوید عرف جیدا نے ملتان میں پناہ لے رکھی تھی۔ملزم نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم سابق پولیس اہلکار ہے۔وہ گینگ وار کارندوں کو اسلحہ چلانے کی بھی تربیت دیتا تھا۔پولیس ملازمت کے دوران ملزم پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کی پیشگی اطلاع گینگ وار کو دیا کرتا تھا۔اور پولیس کی ہر نقل و حرکت سے لیاری گینگ وار کارندوں کو آگاہ کرتا تھا۔
ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد کو بچانے کے لئے اس نے اپنے ہی
ولیس انسپکٹر اصغر اعوان کو بھی قتل کیا۔
ملزم نے دورانِ تفتیش یہ بھی بتایا کہ اس کا ایک بیٹا قتل کے الزام میں گرفتار ہےجبکہ دوسرا بیٹا مقابلہ کے دوران رینجرز کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔