پنجاب
اپوزیشن کو قرضہ معاف کرنے والی شق سے ڈر نہیں تھا تو اسے کیوں نکالا گیا :طلال چوہدری
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ آج ٹی او آر ز اے ٹیم ایم مشینوں کو بچانے کیلئے بنائے گئے ہیں ،قوم ایسے ٹی او آرز قبول نہیں کرے گی ۔
نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو قرضہ معاف کرنے والی شق سے ڈر نہیں تھا تو کیوں نکالا گیا ،ہمیں قرضہ معاف کرنے والی شق کو نکالنے پر اعتراض ہے ،قوم کو قرضہ معاف کرانیوالوں کے ناموں کا پتہ چلنا چاہیے ،قرضہ معاف کروانے والوں معافی نہیں ملے گی ۔طلال چوہدری کا کہناتھا کہ اپوزیشن خوفزدہ کیوں ہے ،سڑکوں پر نکلنے والے ہمیں دھکمیاں د رہے ہیں ،بڑے بڑے شرفا نے قرضوں کو معاف کروایاہے ۔