پنجاب
اسلام آباد آپریشن، سنی اتحاد کونسل کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور: سنی اتحاد کونسل نے اسلام آباد آپریشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا،فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے جس میں مظاہرین اور اہلکاروں میں تصادم جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد آپریشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت کےخلاف اب فیصلہ کن جنگ ہو گی۔