پنجاب
پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا حکم دیدیا، ایک ماہ کیلئے نظربند ہوں گے
لاہور: تحریک لیبک یارسول اللہ کےاحتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نےاپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں شرپسند عناصر اور احتجاجی مظاہرے کرنیوالوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ایک ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اب تک تحریک لبیک یارسول اللہ کے 250 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو پکڑ کر جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے گرفتار ہونیوالے کارکنوں کو ایک ایک ماہ کیلئے نظربند کر دیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی سٹینڈبائی رہنے کا حکم دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے کارکن اور رہنما ایک ایک ماہ کیلئے جیل میں نظر بند رہیں گے۔