پنجاب

حکومت اپنے ہی حمایت یافتہ دھرنے پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، میاں محمود الرشید

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی حمایت یافتہ دھرنے پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی، حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر، ملک کسی سانحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا، فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہناتھا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اور حصہ ہے، جس نااہلی سے حکومت نے معاملے کو نمٹانے کی کوشش کی اس سے ریاست کی رٹ ختم ہوگئی، فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال نے معاملے کو الجھا دیا۔ حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں۔ حکومت کا سارا زور شریف خاندان کرپشن بچانے پر ہے، ملک جل رہا ہے اور وزیراعظم نااہل شخص کے دربار پر حاضری دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close