پنجاب
نواز لیگ کی قیادت نے ارکان اسمبلی کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے جاتی امراء میں ہونیوالے اجلاس کے بعد تمام وفاقی و صوبائی وزراء، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے بعد ان پر حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تحریک لبیک کے کارکن اسلام آباد دھرنے میں پولیس تشدد پر مشتعل ہیں اور وہ لیگی رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نواز شریف کی ہدایت کے بعد لیگی ارکان اسمبلی نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔