دوستی کیوں نہیں کی؟لڑکےنےلڑکی کوگولی ماردی
لاہور : لڑکے سے دوستی نہ کرنے اور انکار پر لڑکے نے طیش میں آکر لڑکی کو گولی مار دی، حملے میں لڑکی کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔
لاہور کے علاقے شمالی چھاﺅنی میں لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر مشتعل ہوکر لڑکی پر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی اور اس کی والدہ زخمی ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم لڑکی کا محلے دار ہے، جس نے لڑکی کو دوستی کی پیشکش کی تھی اور اپنا موبائل نمبر بھیجا تھا، تاہم لڑکی سے لڑکے سے دوستی پر صاف انکار کردیا تھا، جس پر لڑکے کو انکار قبول نہ ہوا اور طیش میں آکر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔
حملے کے بعد لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، لڑکی اور اس کی ماں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح دو روز قبل بھی لاہور میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا، جس میں نامعلوم لڑکوں کی جانب سے لڑکی کو چاقوں کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا تھا