پنجاب

قطری شہزادے حمد بن جاسم کا 13 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور کا مختصر دورہ، شریف برادران سے ملاقاتیں

لاہور: عرب خلیجی ریاست قطر کے شہزادہ حمد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ قطری شہزادے کو وفد کے ہمراہ حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جایا گیا، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق سینیٹر سیف الرحمان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قطری وفد کے لئے خصوصی طور پر ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا۔ قطری شہزادے کو پاکستان پہنچنے پر خصوصی طورپر سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ دفتر خارجہ کا پروٹوکول کے لئے لکھا جانیوالا خط میڈیا کو موصول ہوا ہے، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے قطری شہزادوں کو مکمل پروٹوکول اور تمام وی وی آئی پیز سہولیات دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

قطری وفد نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ حمد بن جاسم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری نون لیگی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی۔ شہزادہ حمد بن جاسم نے پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کی وجہ نون لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو قرار دیا۔ شہزادہ حمد بن جاسم نے ماڈل ٹاؤن میں وزیرِاعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ قطر پنجاب میں جاری تعلیم اور صحت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close