پنجاب

نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو’طاہربشارت ‘چیمہ کو گرفتارکرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نےسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو دورانِ ملازمت ناجائز اختیارات کے استعمال کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پیپکوبشارت چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیرقانونی بھرتیاں کروائیں۔

بشارت چیمہ کی گرفتاری لاہورہائی کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں لائی گئی۔ سابق ایم ڈی پیپکو کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طاہر بشارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہونے والے رینٹل پاورکیس میں بھی ملوث ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں نیب کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل بھی نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر  کئی سرکاری افسران کو گرفتار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close