پنجاب

مریض کی ہسپتال میں لیڈی سکیورٹی گارڈ کیساتھ چھیڑ خانی،خاتون نے تھپڑوں سے منہ لال کردیا

گوجرانوالہ: آئے تھے علاج کرانے ،’طبیعت درست‘ کرا کے گھر جا پہنچے،ایسا ہی کچھ ہوا اس مریض کے ساتھ جو گوجرانوالہ میں ہسپتال میں دوا لینے کیلئے آیا تھا ۔گردے کے اس مریض نے شاید دوا لینے سے قبل لیڈی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ چھیڑ خانی کوبھی ضروری سمجھا جو اسے چھیڑ بیٹھا اور پھر لیڈی گارڈ نے ایسی درگت بنائی کہ الامان الحفیظ،تھپڑوں سے منہ لال کردیا۔

علاج کیلئے آنے والا مریض مریض عشق بن گیا اور ہسپتال میں سکیورٹی پر مامور لیڈی سکیورٹی گارڈ کو ہی چھیڑ بیٹھا ،بس پھر کیا تھا سخت گرمی میں فرائض سرانجام دیتی لیڈی سکیورٹی گارڈ نے تھپڑوں کی بارش کر دی اور گنتی کے سات تھپڑ رسید کرکے ’مریض عشق‘کی طبیعت درست کردی ۔

شور اور کشیدگی بڑھنے پرلوگ جمع ہو گئے اور وہاں پر موجود مرد سکیورٹی گارڈز اسے پکڑ کر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے کمرے میں لے گئے جہاں مریض نے خاتون گارڈ کے پاﺅں چھو کر معذرت چاہی جو انہوں نے اپنی بھڑاس نکالنے کے بعد دے دی۔معافی قبول ہوتے ہی مریض نے وہاںسے نکلنے میں ہی عافیت جانی اور رفو چکر ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close