پنجاب
دریائے چناب پر سیلفی لیتا نوجوان گر کر جاں بحق
چنیوٹ : سیلفی جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ۔
92نیوز کے مطابق دریائے چناب کے پل پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والا نوجوان گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ نوجوان فیصل آباد کا رہائشی تھا اور اس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتا یا کہ بدقسمت نوجوان اپنی دلہن کے ہمراہ سیر کرنے کیلئے دریا پر آیا تھا کہ پل پر دونوں سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے جس دوران لڑکے کا پاﺅں پھسلا اور وہ دریا میں جا گرا ۔ واقعے کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا ہے جو نوجوان کی لاش تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔