پنجاب
پنجاب ۔ اربوں روپے کے ہاﺅسنگ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار۔
لاہور: نیب نے لاہورمیں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے ہاو¿سنگ اسکیم فراڈ میں ملوث عبدالغفوروٹوکو گرفتارکرلیا۔
نیب پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عبدالغفوروٹوفارمانائٹس ہاو¿سنگ اسکیم کا ڈائریکٹرتھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت لوگوں کو پلاٹس دینے کا جھانسہ دے کران سے اربوں روپے بٹورے گئے مگرکسی کو زمین الاٹ نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ملزم عبدالغفور وٹو پہلے سے گرفتارشدہ ملزم ظہوروٹو کا بھائی ہے، ظہوروٹو پربھی لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے کی رقم بٹورنے کا الزام ہے۔