پنجاب

ہم نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کو اعتماد کے سوا امریکہ سے کچھ نہیں چاہیے، ہم نے پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردی ہیں، تاہم چند عناصر کی جانب سے پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے امکانات کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے افغان سرزمین بھارت خفیہ ایجنسی راء کی جانب سے استعمال ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی ہے جس میں افغنستان اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے پاک امریکہ تعلقات کی تاریخی اہمیت کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکہ کی کوششوں قابل ستائش قرار دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اعتماد کے سوا امریکہ سے کچھ نہیں چاہیے، ہم نے پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردی ہیں، تاہم چند عناصر کی جانب سے پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے امکانات کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔
جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ چند شر پسند عناصر پاک افغان دوستی کو خراب کرنے کیلئے مہاجرین کی آڑ میں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ مشکلات کے باوجود پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے قیام امن کیلئے اپنی کوششیں کرتا رہے گا۔ آرمی چیف نے افغنستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین بھارت خفیہ ایجنسی راء کی جانب سے استعمال ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چند عناصر کی جانب سے پاکستانی سرزمین افغانستان میں دہشتگردوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر تشویش ہے۔ امریکی وزیردفاع نے یقین دہانی کروائی کہ امریکہ پاکستان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرے گا، دورے کا مقصد پاکستان سے مزید مطالبات کرنا نہیں بلکہ مل کر چلنے اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close