پنجاب

عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑونگی، عائشہ گلالئی کا دبنگ اعلان

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوئے توعمران خان کے مقابلے میں کھڑی ہوں گی مجھے کسی کا ٹکٹ نہیں چاہیے،3،4 مہینے بعد لائحہ عمل کااعلان کروں گا۔ لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پردھرنا نیک مقصد کےلیے ہوالیکن طریقہ کارسے متفق نہیں سڑکیں بند کرنا غلط تھا آرمی نے جس افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کیااسے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے،راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ جلد ازجلد سامنے آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہروقت دھرنے اور ہڑتالیں ہوتی رہتی ہیں سپورٹس کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔عائشہ گلالئی کہتے ہیں کہ اس ملک کیلیے نہ آصف زرداری،نہ نواز شریف اورنہ ہی عمران خان ٹھیک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close