پنجاب

عالمی ایجنڈے کے تحت ہمارے نظام تعلیم اور ناموس رسالت قوانین کو چھیڑا جاتا ہے، حافظ حمداللہ

وہاڑی: مرکزی رہنما جمیعت علمائے اسلام (ف) و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اس وقت تمام بیرونی قوتیں متحد ہوکر پاکستان کو دہشتگرد ملک اور اسلام کو دہشت گرد مذہب قرار دینے پر تلی ہوئی ہیں، جب تک ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک پاکستان میں استحکام آنا ناممکن ہے، امریکہ اور مغرب کے پٹھو حکمران اسلامی نظریہ کو ختم کرنے کے درپے ہیں، حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، وہ وہاڑی پریس کلب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع وہاڑی کی طرف سے منعقدہ تحفظِ ختمِ نبوت و استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر قاری محفوظ احمد قاسمی، ضلعی جنرل سیکرٹری مو لانا غلام مرتضی، مولانا عطاءاللہ، قاری شاہین اقبال، ڈاکٹر جہانگیر شاہ، رانا تصور علی، چودھری مقصود احمد، مولانا نعمان گل، حافظ احسان حیدری اور دیگر موجود تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئین  پاکستان مولویوں نے کبھی بھی نہیں توڑا بلکہ پڑھے لکھے سیاستدانوں اور جرنیلوں نے توڑا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، احتساب کے نام پر ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف سازش قوم اور جمیعت علمائے اسلام کی قیادت نے ناکام بنائی، نواز لیگ سے انتخابی اتحاد کی بجائے ایم ایم اے کا فعال ہونا ترجیحی ہے، راجہ ظفرالحق رپورٹ کا انتظار ہے، عالمی ایجنڈے کے تحت ہمارے نظام تعلیم اور ناموس رسالت قوانین کو چھیڑا جاتا ہے۔ پریس کلب بہاولنگر میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اغیار کے اشاروں پر نصاب کی تبدیلی کے منصوبے بنتے ہیں، توہین رسالت قانون میں ترمیم یا منسوخی کے لئے ایک گروہ متحرک ہے، ختم نبوت کے خلاف سازش قوم اور جمیعت علمائے اسلام کی قیادت نے ناکام بنائی، سینٹ میں ختم نبوت حلف کے حوالے سے میری ترمیم کی نواز لیگ کے علاوہ سب نے مخالفت کی تھی، عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close