پنجاب

سپہ سالار کی عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل محمود جواد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری نے راولپنڈی پہنچ کر آرمی چیف سے ملاقات کی ۔اس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔لیفٹیننٹ جنرل محمود جواد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں کو بھی سراہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close