پنجاب

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمی

راولپنڈی:  بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرل کے چری سیکٹر پر چھفر گاؤں میں ایک جنازے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ بھی تباہ کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close