پنجاب

نواز شریف نے جونیجو سمیت ہر وزیراعظم کیخلاف سازشیں کیں لیکن اس مرتبہ انہیں مایوسی ہو رہی ہے، اعتزاز احسن

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی سیاست پہلے دن سے دوغلے پن اور منافقت پر مبنی ہے۔ لاہور میں پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جونیجو، غلام مصطفیٰ جتوئی، فاروق لغاری اور پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کیں، لیکن اس مرتبہ نواز شریف کی بن نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close