پنجاب

مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان کے استعفے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو پیش

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو پیش کردیئے ہیں۔ پاکستان نیوز کے مطابق گزشتہ اتوار کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 2 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پیر حمید الدین سیالوی کے اسسٹنٹ نواز نے اراکین اسمبلی نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ کے استعفے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروائے۔
واضح رہے کہ جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے استعفے اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close