پنجاب

پاکستانی قوم فلسطین کی ہر ممکن مدد کرے گی، آرمی چیف

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں یہ کیوں ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت قبول نہیں اور عوام حکومت سے تنگ آگئے ہیں اور یہ ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں لہذا یہ خود چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوچاہیے حکومت کوہٹا دے جب کہ حکومت کوہٹانے کے لئے آئینی طریقہ نکالنا ہوگا، سب کچھ ممکن ہے سپریم کورٹ ایک عبوری حکومت کو اختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے ۔ پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہونے کو تیار ہوں مگر آصف زرداری کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی پیک میرا آئیڈیا تھا اور 2004میں شروع ہوا۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک میں عدالتوں کا کوئی دہرا معیار نہیں، موجودہ حکمران جماعت نے لوٹ مار کرکے ملک کو خساروں کے بوجھ تلے دبا کر معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، ان حکمرانوں نے چوریاں کیں اور ڈاکے ڈالے یہ لوگ خود کا موازنہ کیسے مجھ سے کرسکتے ہیں جب کہ میں ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے گیا تھا اور یہ عوام کو دھوکا دینے کے لیے کہہ رہا ہے کہ مشرف کے لیے الگ اور ان کے لیے الگ عدالتی معیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close