پنجاب

مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے جبکہ نون لیگ اور زرداری عبوری سیٹ اپ کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہو جائیں، سانحہ ماڈل ٹاون کا دھرنا فیصلہ کن ہوگا جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ کنٹینر تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات 2018ء میں نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی مستقبل میں شریف خاندان کی سیاست دیکھ رہا ہوں۔ میں نے فضل الرحمن جیسا مفاد پرست نہیں دیکھا جبکہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے کیونکہ فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ ان کے کیلئے خطرہ نہ بڑھ جائے، ان دونوں کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close