پنجاب

بدقسمت بیٹے نے معمولی بات پر ماں کو گولی مار دی

فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بدقسمت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار دی ۔

نیو نیوز کے مطابق والدہ نے بیٹے کو گھر سے باہر جانے اور آوارہ گردی کرنے سے روکا جس پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہو گیا اور اس نے ماں کے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد 42سالہ زاہدہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پستول برآمد کر لیا ہے ۔ پ

ولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم نے معمولی جھگڑے پر والدہ کے سر پر گولی ماری اور خود فرار ہو گیا تاہم اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماں بیٹے میں پہلے بھی اس بات پر جھگڑا ہوتا رہا ہے مگر کبھی اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close