پنجاب

تحریک انصاف کی جیت پھر ہار میں بدل گئی

سرگودھا: تحریک انصاف کی مقدمے میں جیت پھر ہار میں بدل گئی،اہم لیگی رکن اسمبلی کے حق میں فیصلہ آگیا،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 66 سرگودھا میں دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حامد حمید کی رکنیت بحال کر دی ہے۔2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حامد حمید کی این اے 66سے کامیابی کے کلاف پی ٹی آئی کے ممتاز کاہلوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دایر کی تھی جس پر الیکشن ٹریبونل نے این اے 66میں ا ثاثہ جات چھپانے پر دوبارہ الیکشن کاحکم دیاتھا ،حاچد حمید نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے حامد حمید کی رکنیت بحال کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close