پنجاب

ہم پہ دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا اور ہم اپنے آئین کا تحفظ کریں گے۔ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ سنایا، مجھے نہیں پتا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ اسی دن آنا ہے، عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں، ہم آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہرجج کو رائے دینے کا حق ہے۔ ہم پر دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا، ہم نے تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے، اگرکسی کا دباؤ ہوتا تو حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ وہ نہ آتا جو آیا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، اپنے بچوں کر شرمندہ چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، عدلیہ آپ کا بزرگ ہے، آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو یہ گالیاں نہ دیں کہ بابا کسی پلان کا حصہ بن چکا، یہ بابا نا تو کسی پلان کا حصہ بنا ہے اور نہ بنے گا، جج پوری ایمانداری اوردیانت سے فیصلہ کرتے ہیں، قانون میں اگر کہیں غلطی ہو تو نشاندہی کرنا جج کی ذمے داری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close