پنجاب

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار، فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے چیئرمین پیمرا ابصارعالم کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی کیلئے دو بار اخبارات میں اشتہار دیئے گئے پہلے اشتہار میں وہ چیئرمین پیمرا کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دلائل سننے کے بعد 29 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، ابصار عالم کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی، عدالت کا کہناتھا کہ تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، لہٰذا حکومت میرٹ اور قوانین کے مطابق فوری نئی تعیناتی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close