پنجاب

الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے انتخابی اصلاحات سے وزیراعظم کی آئینی مدت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے حالیہ بیان کہ قانون کی بالادستی کے لیے مہم کا آغاز کریں گے، پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ کا مقصد انتخابات میں کامیابی کے بعد انتخابی اصلاحات ہیں تاکہ اداروں کی آئینی حدود کا تعین کیا جا سکے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچے تھے، وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے 5 دسمبر کو لندن گئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سابق نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور میرے کیس میں دوہرا معیار اپنایا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے عمران خان نااہلی کیس میں حنیف عباسی کی درخواست مسترد ہونے کے سوال پر نواز شریف نے کہا تھا کہ بیٹے کی کمپنی سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر پاناما لیکس میں مجھے نااہل قرار دیا گیا، عمران خان کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے باوجود کہ اس نے اپنی آف شور کمپنی نیازی سروس لیمٹڈ سے متعدد مرتبہ ہزاروں ڈالر کی ترسیل کی، تاہم عدالت نے پھر بھی انہیں بری کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوہرا معیار ناقابل قبول ہے اورملک آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے مہم کا آغاز کروں گا۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق دائر اپیل کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں بطور وزیراعظم امیداوار ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close