نیب کی ٹیم لندن میں درخواستگزاروں کیساتھ کھانے کھا رہی ہے، دانیال عزیز
لاہور: وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف ریفرنس پہلے دائر ہوا،ثبوت اب ڈھونڈے جارہے ہیں،نیب کی ٹیم تیسری بار ثبوت کےلئے لندن بھیجی گئی،جو بیرون ملک درخواست گزاروں کے ساتھ کھانے کھا رہی ہے اوررائل نواب ڈشوں میں ثبوت ڈھونڈتی پھررہی ہے،ہم ہوٹل جاکر نوابی کباب نہیں کھائیں گے عوام کے پاس جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ انصاف کے دہرے معیار اپنائے جارہے ہیں،نوازشریف کو صرف اقامہ کی بناپر نکالا گیا،عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی تسلیم کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ ہونا چاہئے تھا،ہم نظرثانی میں جائیں گے،وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار کیس میں بھی قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،صرف 10 دن بعد اشتہاری قرار دے دیا گیا،ہیروں والی جے آئی ٹی نے اپنے رشتہ دارکوبھرتی کیاتھا،کیا مانیٹرنگ نوازشریف کو گناہ گار قرار دینے کےلئے ہے؟جبکہ ایک صاحب اشتہاری ہونے کے باوجود جلسے کرتے پھررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ عمران خان والا چورن نہیں بکنے والا ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنے بیانات میں سب کچھ تسلیم کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ہم عدل کی بحالی کےلئے باہر نکلے ہیں،2008 میں نوازشریف کوالیکشن نہیں لڑنے دیاگیا،اس وقت سابق وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا بھی کہا تھا،اتحاد نواز شریف کیخلاف نہیں،ہر وزیر اعظم کیخلاف بنتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2012 میں طاہرالقادری یہ نعرہ لے کراسلام آبادگئے کہ سیاست نہیں ریاست بچاو¿،2014 ءمیں طاہرالقادری کادھرنا ہٹانے میں 12جماعتوں کے دستخط تھے ،صرف مسلم لیگ ن دستخط کرنے میں شامل نہیں تھی ،گنڈاپور،طاہرالقادری بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکیوں بدلناپڑی؟،انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا۔