پنجاب
عدلیہ بے بس ہوگئی ہے تو مستعفی ہو، شیخ رشید
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ اور اداروں کو گالی دینے والے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کے سامنے کھڑے ہوں گے، اینٹ سے اینٹ بجانے والا گارے اور مٹی کو ملا کر اینٹ سے اینٹ ملانا جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اگر بے بس ہوگئی ہے تو استعفے دے کر گھروں کو جائیں،ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔ عوام کو عدلیہ، فوج پر اعتماد ہے لیکن اگر انہوں نے ’’ستو‘‘ پی لئے ہیں تو اللہ حافظ۔