پنجاب

کیس میں ملزم کو ایک ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

لاہور: احتساب عدالت نے لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو ایک ارب 61 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ لاہورکی احتساب عدالت نے جعل سازی کیس میں ملزم کو 44 لاکھ 35 ہزار814 کویتی دینار جرمانے کی سزا سنادی جو پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 61 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔عدالت نے ڈبل شاہ طرز پر لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے ایک کارندے یعقوب پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی۔ یعقوب پر کیا گیا جرمانہ احتساب عدالت کی تاریخ کی بڑی سزاؤں میں سے ایک ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک گروہ نے سادہ لوح لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے ہتھیا لیے تھے۔ اسکنیڈل میں ملوث 3 ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا جب کہ ایک ملزم پہلے ہی پلی بارگین کر چکا ہے، یعقوب کے خلاف مقدمہ 2006 سے زیر سماعت تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close