پنجاب

ختم نبوت قانون میں ترمیم کا معاملہ ،لیگی ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن مستعفی

فیصل آباد: ختم نبوت ﷺ قانون میں ہونے والی ترمیم اور حکومت کی جانب سے مرکزی فرد کو سامنے لانے کے مطالبے کو نہ مانے جانے پر اسمبلیوں سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری رضا نصراللہ گھمن بھی مستعفی ہو گئے ہیں ، انہوں نے اپنا استعفی سپیکر صوبائی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے ۔وہ پی پی 62سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رضا نصراللہ کل گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتﷺ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر آف سیال شریف حمیدالدین رضوی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوتﷺکانفرنس کے بعد ملک کی حکومت بھی چلی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close