پنجاب

کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی:میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی ،بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پراپیگنڈا برتری ثابت کرنے اور اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لئے ایک بھونڈی کوشش ہے۔ واضح رہے بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ رکھا ہے کہ اس کا ایک فوجی لائن آف کنٹرول کراس کر گیا ہے ،بھارت اس سے قبل بھی اس طرح کے دعوے کرتا رہا ہے اوران کے اس طرح کے جھوٹ کی قلعی خود ان کی فوج ہی کھول دیتی ہے ، اور نہ ہی بھارتی فوج اس قابل ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار ہی کرسکے۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکواس کی فیملی کے ساتھ ملاقات کروانے کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کی نیک نامی ہضم نہیں ہو رہی ،کل ہی کے روز ان کی فوج نے لائن آف کنٹرو ل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے تین جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close