پنجاب

آصف زرداری اور طاہرالقادری کل ملاقات کریں گے

لاہور: آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی اے پی سی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا جس میں خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close