پنجاب
سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی ،انسداد دہشت گردی عدالت کا ملازم گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملازمت کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق انسداددہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے مناواں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمان کو گھر سے گرفتار کیا گیا جو کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں ملازم ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط بھی ہیں ۔